ہائی اسپیڈڈیزل 2روپے فی لٹرسستا کردیا گیا،پیٹرول کی قیمت برقرار

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت254روپے64پیسے فی لٹر ہوگئی ،پیٹرول کی پرانی قیمت252روپے63پیسے برقراررکھی گئی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں