بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے ، پاکستان نے جس ہد ف پر چاہا میزائل گرایا، مصدق ملک

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوپاکستانی میڈیا نےذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کررہی تھی اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہاہے، مودی نے کہاتھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گررہے تھے، ہم نے بھارت کی جس چوکی اور مورچے پر چاہا میزائل گرایا۔مصدق ملک کا کہناتھا کہ ہمیں مشرق وسطی کے ممالک سے بہت سپورٹ ملی، ہمیں سعودی عرب،یو اے ای،قطر اور ترکیہ سے زبردست سپورٹ ملی، کوئی پانی پر حملہ کرتا ہے تو معاشرے پر حملہ کرتا ہے، اعتماد آگیا ہے اب اپنی ترقی کے راستے ڈھونڈنے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں