اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل برداشت ہے، ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج افواجِ پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے۔ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی نے پوری دنیا میں ہندوستانی حکومت کو رسوا کردیا ہے۔بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے ممکنہ یکطرفہ معطلی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا
پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملے گا ، بلاول بھٹو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
