وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھیں وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔انڈیا پراکسیز کے ذریعے ہماری مغربی سرحدوں پر جنگ لڑ رہا ہے، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ہو ہو یا تحریک طالبان پاکستان یہ دہشت گرد انڈین ایجنٹس ہیں ان کا حال بھی انڈین فضائیہ جیسا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ان کا کہنا تھا 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اپنی بہادر فوج کو یہ باورکروایا کہ سویلین حکومت دل و جان سے آپ کے ساتھ ہے،پاک فوج جس بہادری سے لڑی اس میں سربراہان کا حوصلہ اور ہاتھ تھا،میں تینوں افواج کے چیف اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وزیر دفاع نے کہا قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، مغربی سرحد پر بھی دشمن جلد زخم چاٹے گا ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دئیے ، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے، مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ اس جنگ میں شہیدوں اورغازیوں کا نام پاکستان کی تاریخ میں زندہ وجاوید ہو گیا۔
دشمن مغربی سرحد پر بھی جلد زخم چاٹے گا، وزیر دفاع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
