قومی سلامتی کیلئے سیاسی تقسیم بھلاکرایک آواز ہونا خوش آئند،نواز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم سیاسی، خارجی امور پر بریفنگ دی گئی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی صورتحال پر غورکیا گیا، دوران گفتگو غیر ملکی وفود اور رہنماں سے ہونی والی گفتگو اور ملاقاتوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا ،اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔دوران ملاقات شہباز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے، ہم نے بہترین حکمت عملی کے تحت مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی الزام لگا کر بھاگ گیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لئے بھارت تیار نہیں ہے، چند گھنٹوں میں جرات، بہادری اور دلیری سے جوانوں نے وہ تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک دوست اور دشمن پڑھتے رہیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام نے دشمن کو شکست دے کر ملک کا جھنڈا بلند کیا، دنیا اب اس جھنڈے کو احترام سے دیکھ رہی ہے، پوری قوم یکجان اور دو قالب ہے اور اس جنگ کے دوران پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق بھی نوازشریف کو آگاہ کیا، بھارت کی سخت مخالفت اور کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط جاری کی، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنیکی سفارش کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہترین سمت پر گامزن ہے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، آئندہ مالی سال 26-2025 بجٹ کیاہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا۔آخر میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں، اللہ کا شکر ہے ہر میدان میں پاکستان کو ترقی مل رہی ہے۔ دو سری جانبلیگی رہنما و چیئرمین قائمہ کمیٹی امورخارجہ سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کا کہنا تھا پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے،ہماری بہادرمسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سرزمین وطن کا دفاع کیا عرفان صدیقی نے پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ نوازشریف کو پیش کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سیاسی تقسیم بھلا کرایک آوازمیں بولنا خوش آئند ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا،نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا ۔نوازشریف نے مزید کہا اس فتح پر ہم اللہ تعالی کا بے پایا شکرادا کرتے ہیں،اللہ تعالی نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا، پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا،دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں