نواز شریف بھارت دوست ہیں ،حافظ نعیم الرحمن

راولاکوٹ(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نواز شریف کو بھارت دوست لیڈر قرار دیتے کہا کہ کرتار باڈر کھول کر یہ تاثر دینا کہ مشرقی پنجاب اور ہمارے پنجاب کی ثقافت اور کلچر ایک ہے اس آڑ میں شریف برادران سٹیل ملز کا بزنس بڑھائیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے عرب حکمرانوں کی بے حسی اور بے غیرتی کی وجہ آج فلسطین سے کشمیر تک تباہی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ نعیم الرحمن نے راولاکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب موقع ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی طرف پیش قدمی کا اعلان کرے تاکہ جموں کشمیر کو بھارت سے چھین کر پاکستان کا حصہ بنایا جا سکے جماعت اسلامی پاکستان کا بڑا واضع موقف ہے کہ ہمیں فارم 47کے زریعہ بننے والی شہباز شریف اور زرداری کی حکومت جس طرح قبول نہیں اسی طرح ہم کشمیر پر امریکہ کے کسی مسلط کردہ فیصلہ کو بھی نہیں مانیں گے جنرل عاصم منیر نے مودی کو جو جواب دیا اس کے باعث کشمیر سے منی پور ناگا لینڈ تک تحریکیوں کو تقوعیت ملی بنگلادیش پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے بنگلادیش کا راستہ استمعال کر کے پاک فوج کو بھارت سے سات ریاستیں آزاد کروانے کا موقع مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بھارتی عمل کا حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا حتی کہ مفادات کی دوڑ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا کھیل کھیل رہی تھیں پہلگام سانحہ کے بعد اسرائیل اور بھارت نے گھٹہ جوڑ کر کے پاکستان تباہ کرنے کا کھیل کھیلا مگر ہماری جری افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے گریٹر اسرائیل کی طرح اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کیا ماضی میں الفاران کا ڈرامہ رچا کر کشمیریوں کو بدنام کرنے کا ناٹک رچایا گیا انہوں نے امریکہ ثالثی کو بھی سازش قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اس غلط فہمی سے نکل جانا چاہیے کہ امریکہ کشمیر آزاد کروا کر دے گاانہوں نے کہا کہ جس نظریے پر پاکستان بنا اس پر ملک چلایا نہیں گیا سندھیوں بلوچوں کشمیریوں کو حقوق سے دور رکھا گیا جس باعث لوگوں میں احساس محرومی بڑھا اور دشمن نے یہاں علیحدگی کی تحریکوں کو سامنے لایا حتی کہ اسٹبلشمنٹ نے پاکستان میں حکومت بنانے کا اختیار بھی عوام سے چھینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں