اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت نے مذاکرات کے دوران نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرادی۔ نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سختیاں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نائن فائلرز کے گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز لین دین کے لیے بڑی ٹرانزکشنز نہیں کرسکیں گے، ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تاجر دوست اسکیم اپنے اہداف پورے نہیں کرسکی، غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج آئے، تاجروں، ہول سیلز کیٹگری میں فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، ٹیکس نظام موئژ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور میں کمپلائنس رسک منیجمنٹ سسٹم فعال کردیا گیا۔ نظام کو کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
