جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں، ایاز صادق

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے، مطمئن ہوں اور بطور اسپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے، وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو بتا دیا پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ پر پوری قوم یکجا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں