ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اسرائیلی حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ جمعہ کو جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اسرائیلی حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اقوام اور اقوامِ متحدہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کام کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کے مثبت کردار سے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں