اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، خطے کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوگا، سیکریٹری خارجہ کا ایران میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور میں نے بھی بیان دیا۔
ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں، اسحاق ڈار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
