اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ خواجہ آصف مجھ سے عمر میں کافی بڑے ہیں ، ان کے ساتھ تعلقات کبھی آئیڈیل نہیں رہے ہیں، آپ اتنے سینئر سیاستدان ہیں مگر اپنی ہی جماعت کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دیتے ہیں ، موجودہ نظام ہائبرڈ نہیں ، میں نہیں مانتا ، یہ سارے فیصلے پارٹی کے ہیں، پھر آپ کہتے ہیں میں پالیسی فالو کرتاہوں ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہناتھا کہ تنخواہ میں اضافے کی منظوری کابینہ دیتی ہے ، نہیں چاہتااتنی تنخواہ بڑھائی جائے کہ سوالیہ نشان ہو، خواجہ آصف کہتے ہیں میں باہربات نہیں کرتا،یہ باہرہی بات ہوگئی، ایاز صادق ہمارے سپیکر ہیں ،خیال رکھنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا جس طرح فیلڈمارشل کو عزت ملی کسی اور کو نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے جیل میں ملاقات کی ایسی کوئی سوچ نہیں ۔حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے قصیدے کے علاوہ ان کو کچھ یاد نہیں، شاہ محمود،یاسمین راشد و دیگر کا کوئی ذکر ہی نہیں ، مذاکرات کیلئے کلیئر دل و دماغ کے ساتھ آئیں، مذاکرات کیلئے اپنے معافی نامے ساتھ لیکرآئیں، معافی نامے بھی دوری پر نہیں ،جلدآجائیں گے ، معافی ملے گی اس کے بعد مذاکرات ہوں گے ۔
خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
