اے این پی کی پہچان ثمر بلور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کی پہچان اور بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

ثمرہارون بلور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں تاہم اب ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے اے این پی کی سابق رہنما ثمربلور نے ملاقات کی ہے جس دوران وفاقی وزیرامیر مقام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ثمر بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلورکےمسلم لیگ ن میں شامل ہونےسےصوبےمیں پارٹی مضبوط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں