پی سی بی کا ویسٹ انڈیز کیساتھ ون ڈے کی جگہ ٹی 20 میچز پر زور

لاہور(آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرانے کی کوشش شروع کردی۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران بڑے ایونٹس ہونا ہیں، ہم ٹیم کو مختصر فارمیٹ میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے ویسٹ انڈین بورڈ سے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایکسپوژر دیا جائے تاکہ کھلاڑی عالمی معیار کے مطابق کھیل سکیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اگست میں شیڈول ہے۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں