وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں ، ان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طورپرابھریں گے۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے ، وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا تھا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں، اب حکومت کہہ رہی ہے ملنے پاکستان آئے تو جیل میں ڈال دیں گے۔