پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں زبردست تیزی ہے اور گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ریکارڈ ساز کاروبار ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں