بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلا اور عملہ ملا کر 20 کے قریب افراد جاتے تھے، ہماری جانب سے جیل انتظامیہ صرف ایک وکیل کو جانے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا کی ٹیم کو اڈیالہ جیل کے اندر نہیں جانے دیا جاتا اور نہ ہی فیملی کو، یہ اوپن ٹرائل ہے ہی نہیں اور یہ ٹرائل کے تقاضے بھی پورے نہیں کر رہے ہیں، ہم یہی چاہتے ہیں کہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جج نے کہا کہ اہل خانہ اور وکلا کو بلائیں لیکن جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی تھی، اڈیالہ جیل کی انتظامیہ ملاقاتوں اور کیس کے حوالے سے جج کی نہیں سنی جا رہی۔
عمران خان کا کیس صرف 30 سیکنڈ کیلئے سنا گیا: علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
