پچ کے معاملے پر گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈکے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر اور چیف کیوریٹرکے درمیان گرما گرمی ہوئی ،گوتم گمبھیر کی پانچویں ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے بحث ہوئی۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا، انگلینڈکو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کا پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے اختلاف ہوا۔

اس حوالے سے اوول کے چیف کیوریٹر لی فورٹس کا کہنا ہےکہ ایک بڑا میچ آ رہا ہے، یہ میرا کام نہیں ہےکہ میں گوتم کے ساتھ خوش ہوں یا نہیں، میں آج سے پہلےگوتم سےکبھی نہیں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں