بھارت کا WCL سیمی فائنل سے انکار، پاکستان نے فائنل میں قدم رکھ دیا

india champing

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کے انکار کے سبب فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا یا جنوبی افریقا سے ہوگا۔کرک انفو کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات کو برمنگھم میں شیڈول تھا۔ بھارت کی جانب سے انکار کیے جانے پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دے دیا گیا۔واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے بھارت گروپ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں