ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں سیاسی و میڈیا حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور عوام کی جانب سے مودی سرکار اور بی سی سی آئی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں، کیونکہ اس میں پاکستان کے خلاف میچ شیڈول کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی پر الزام لگایا ہے کہ قومی جذبات کو نظر انداز کر کے کاروباری مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا “بزدلی اور بے شرمی” کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر “بائیکاٹ ایشیا کپ” کا ٹرینڈ زور پکڑ چکا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت سے سوال کر رہی ہیں کہ جب تجارت بند ہے تو کرکٹ کی اجازت کیوں؟واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ گروپ اے میں پاکستان، ھارت، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ حصہ لیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول ہے، جو ممکنہ طور پر ایک ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا — اگر بھارت نے شرکت کی۔
ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھر سے سرگرم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
