امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین نے امریکا کی طرف سے غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں کی مذمت کی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ کا کہنا ہے چین چینی کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ہم امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ ہم ایرانی تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے کہا کہ چین ہمیشہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور طویل بازو کی دائرہ اختیار کے غلط استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور امریکا سے اپیل کی کہ وہ چین اور ایران کے درمیان معمول کے تجارتی اور اقتصادی تعاون میں مداخلت اور اسے نقصان پہنچانا بند کرے۔ ما ننگ نے یہ بات اس وقت کہی جب انہیں ایران سے تیل کی درآمد کے حوالے سے امریکا کی جانب سے شاندونگ میں ایک تیل صاف کرنے والے پلانٹ اور گوانگ ڈونگ میں ایک تیل ٹرمینل کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔جواب میں ما ننگ نے مزید کہا کہ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں