امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے دیا گیا ہے۔’ایکس ‘ پر اپنے بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا “اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ابراہیم رسول ‘ریس بیٹنگ'( رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے) سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اور امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی افریقہ کے سفیر سے کوئی بات نہیں کرنی، لہٰذا انہیں ‘ناپسندیدہ شخصیت’ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
