اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوگئے جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
غزہ پر اسرائیلی حملے، سات بچوں سمیت 30شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
