مسلمان کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی مسلمانوں نے صدارتی الیکشن میں ہماری حمایت کی، تمام افراد جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ان کو رمضان کی مبارکباد۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے میری انتظامیہ بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں