سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 345ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715روپے بڑھ کر 3لاکھ 06ہزار 241روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 78روپے کے اضافے سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 67روپے کے اضافے سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں