اسلام آباد( آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں،کئی ماہ سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی،جو انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے،ہم عالمی عدالت انصاف میںجارہے ہیں۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ہماری ہیومن رائٹس، ملاقاتوں سمیت کئی پٹیشنز ہیں،ہم چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کرنا چاہتے تھے،عمران خان سے ہماری ملاقاتیں بند ہیں وہ کرائی جائیں،کئی مہینوں سے ملاقات نہیں ہوئی،عمران خان قید تنہائی میں ہیں،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں بند ہیں،ان کے ذاتی معالج بھی نہیں دیکھ پا رہے،11ماہ تک ہو گئے ہیں کہ انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔علیمہ خان نے کہاکہ ہم عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں،ہم تو چاہ رہے تھے کہ سپریم کورٹ سن لے،ہمیں ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے،ہماری اپنی کورٹس کو ہمیں انصاف دینا چاہئے،ہم عدالت میں یہ بات کرنا چاہ رہے تھے لیکن جج صاحب نے کہاکہ میں فیملی سے بات نہیں کروں گا۔
عمران خان قید تنہائی میں ،کئی ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی،علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
