نقصان پورا کریں گے، جن کے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے انہیں بھرپور معاوضہ دیں گے،علی امین گنڈاپور

پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے جن لوگوں کے گھر ، مال مویشی یا دیگر نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں گے۔ ،متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کےلئے 3 ارب کے علاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کئے گئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیلاب میں شہید افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، شہدا کےاہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کے نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاﺅں پرکھڑا کر سکے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں گھر بنا کر دیں گے، جن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں انہیں بھی بھرپور پیکیج دیا جائےگا،لائیو اسٹاک کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائےگا۔وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کے لئے3 ارب کے علاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں