کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہکہا ایسا لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ کراچی برباد ہو، وفاق کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے رات گئے موسلادھار سے متاثرہ سرجانی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کراچی کے میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے علاقوں سے نکاسی آب نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا بلدیاتی نمائندوں کے دعوے کراچی کے گلی محلوں میں بہہ گئے ہیں، تنخواہ اور مراعات کا خرچہ اٹھا لیں گے مگر میئر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔فاروق ستار نے کہا ایسا لگتا ہے کہ قومی اتفاق رائے ہے کہ کراچی برباد ہو، وفاق کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ہم یہ نہیں کہے رہے کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیں لیکن کم از کم اس کٹھن وقت میں کراچی کو ٹیکس میں چھوٹ دیں۔ایم کیو ایم رہنما نے بارش کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی بلدیاتی حکومت ہے، بتائیں کتنے نالے صاف ہوئے کیا صورت حال ہے، کوئی رین ایمرجنسی بنا، اس کے نمبرز کیا ہیں؟گورنر سندھ کی تعریف کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے پاس سرکاری وسائل، فنڈز یا عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ نہیں ہے، گورنر کا عہدہ ایک نمائشی ہوتا ہے لیکن اس عہدے کو کامران ٹیسوری نے مثالی بنا دیا ہے، ہم صبح سے نکلے ہوئے تھے اور اب جا کر کراچی کا دورہ مکمل کیا، ایم کیو ایم نے ایک اور وعدہ پورا کیا۔
فاروق ستار کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
