پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ

سلام آباد،لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین کے خاندان کو ہی ٹکٹ دیا جائے، پہلی ترجیح ان کی بیویوں کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ دلچسپی نہ لیں تو اراکین کی جانب سے نامزد کردہ شخص کو ٹکٹ دیا جائے گا، بصورت دیگر پولیٹیکل کمیٹی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کر کے بانی تحریک انصاف کو بھجوائے گی اور ان کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔دریں اثناپنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرپی ٹی آئی نے اعجاز چودھری کی اہلیہ کوٹکٹ جاری کردیا۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں سلمی اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہونگی،پنجاب میں میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آج(جمعرات)کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائےگی،جس کےبعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرےگا، 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں