ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے مزید بارشیں، ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں(کل) جمعہ سے منگل تک 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے .

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی ،29 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 30 اگست سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا.

اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، گلگت بلتستان جبکہ 30 اور 31 اگست کو مٹھی تھرپار کر ، سکھر ، لاڑکانہ اور 30 اگست سے 01 ستمبر کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، اور الائی کے ملات اور خضدار میں وقفے وقفے سے بارشوں کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں