ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد : ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

ذرائع کا بتانا مزید بتانا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے اطلاق سےستمبر کے بلوں پر 23 ارب روپے تک ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں