پی ٹی آئی سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی، طلال چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔ایک انٹرویو م میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے کرلیں۔انہوں کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنی پارٹی میں دھڑے بندیاں تو ختم کرے، پہلے لاہوری گروپ ، گنڈا پور گروپ ، علیمہ خان اور بشری بی بی گروپ کے ووٹ تو پورے کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں