ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ “صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا” اور “سخت جواب دینا ناگزیر ہے”۔آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہا: “جنگ کا آغاز ہوچکا ہے” اور “صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا”۔یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا: “ہم جانتے ہیں خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ آسان ہدف ہیں، مگر فی الحال ہم انہیں مارنے کا ارادہ نہیں رکھتے… لیکن ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔”دوسری جانب خامنہ ای نے بدھ کے روز سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “ایران پر امن یا جنگ مسلط نہیں کی جا سکتی، اور ایرانی قوم کسی دھمکی کے آگے سر نہیں جھکاتی۔”یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے مختلف اہداف پر بمباری شروع کی تھی، اور امریکی صدر نے ایران سے “غیر مشروط سرنڈر” کا مطالبہ کیا تھا۔خامنہ ای نے اسرائیل پر واضح کیا کہ: “اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ: “جو لوگ ایران کی تاریخ اور قوم کو جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ دھمکیوں کا جواب ہم کیسے دیتے ہیں۔”خامنہ ای کا یہ اعلان اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ امریکی یا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دے گا، اور موجودہ کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا”، ٹرمپ کی دھمکی پر خامنہ ای کا بڑا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
