سات روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی، وزیر صحت کا اعتراف

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں اعتراف کیا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں دوا ساز کمپنیوں نے آپس میں مل کر ادویات کی قیمتیں بڑھا لی ہیں اور 7 روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی۔سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سروے کروا رہے ہیں، 190 اقسام کی ادویات میں کتنا اضافہ ہوا اس کی رپورٹ ستمبر میں آجائے گی۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ ادویات کو ڈی ریگولیٹ کیا تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو سکے۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے کے بعد ادویہ ساز کمپنیاں مافیا بن گئی ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کوئی حتمی اقدام نہیں ہے، اس پر نظر ثانی کر سکتے ہیں اور ڈی ریگولیٹ کرنے کا مقصد حاصل نہیں ہوا، ادویات کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں بلکہ سب کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں