تاجروں کے مطالبات جائز، طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گورنر

سکردو(محمد اسحاق جلال)گورنر سید مہدی شاہ نے کہاہیکہ سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی تھی مگر کمیٹی نے مسئلہ حل کرنے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہوئی مجھے نہیں معلوم کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے مطالبات کی منظوری میں اتنی تاخیر کیوں کی ؟ تاخیر کے پیچھے کیا مقاصد تھے ؟ اگر کمیٹی بروقت کام کرتی تو بدمزگی پیدا نہ ہوتی کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجروں کے مطالبات جائز ہیں ان پر طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے تاجر ٹیکس دینے کے خلاف نہیں ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے علاقے کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے پھر ٹیکس لیا جائے گورنر ہونے کے باوجود یہ میں بھی کہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنایا جائے جب علاقے کو پانچواں صوبہ بنایا جائے گا تو یہاں کے لوگ ٹیکس بھی دیں گے انہوں نے کہاکہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال کسی بھی صورت میں نہیں ہونا چاہیئے میں تشدد کی کبھی حمایت نہیں کروں گا ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے ڈائیلاگ کا راستہ بند ہونے کے سبب عمران خان ڈھائی سال سے جیل میں ہیں اگر ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رہتا تو عمران خان قید میں نہ ہوتے میں سیاسی اور جمہوری آدمی ہوں پرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں