مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں،کاظم میثم

سکردو(پ،ر)اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ گمبہ سکردو میں عوامی اراضی پر قبضہ قابل مذمت ہے،انتظامیہ اپنے رویئے پر نظرثانی کرے، ایک بیان میں کاظم میثم نے کہا ایک طرف تاجروں پر تشدد کیا جارہا ہے اور دوسری جانب عوام کی اراضی قبضے میں لی جارہی ہے ،انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ پہلے ہی زیادتی ہورہی ہے ان پر مزید ظلم نہ کیا جائے،تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں،کاظم میثم نے کہا کہ ہم ہر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے چاہے کتنی بڑی قیمت چکانا پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں