لاہور(آئی این پی ) پنجابم یں مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈسکیم کےلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ ڈرافٹ معاہدہ تیار کر لیا گیا،حکومت چالیس ارب روپے کی خطیر رقم اس سکیم پر خرچ کرے گی۔مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈسکیم کے تحت مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے سبسڈی صرف اشیائے ضروریہ کی خریداری پر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،راشن کارڈ سے نقدی نکلوانے پر پابندی ہوگی،سبسڈی صرف مقررہ دکانداروں اور ماڈل بازاروں پر خرچ ہو سکے گی۔مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈکا اجرا بالکل مفت ہوگا، تاہم ضائع یا خراب ہونے کی صورت میں 810 روپے بطور ری پلیسمنٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔سال کے اختتام پر غیر استعمال شدہ سرکاری فنڈز خزانے میں واپس کر دیئے جائیں گے، محکمہ خزانہ سکیم کی شفافیت کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ری کنسیلی ایشن اور رپورٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے،حکومت نے سکیم کے مالیاتی امور کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی لازمی کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کا بجٹ جاری کر دیامزدوروں کی تنخواہیں بھی انہی بینک اکاونٹس میں منتقل کرنے کی تجویز شامل ہے ،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل درآمد کے لیے حتمی مراحل شروع کئے جائیں گے،سکیم سے 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے خاندانوں کو ریلیف ملے گا۔حکومت چالیس ارب روپے کی خطیر رقم اس اسکیم پر خرچ کرے گی
مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈسکیم،ڈرافٹ معاہدہ تیار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
