اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے بانی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کو بڑی اخلاقی و قانونی فتح قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بانی کیخلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف کیلئے ایک بڑی اخلاقی و قانونی فتح ہے، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بانی کیخلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دو برس سے جیل میں قید رکھ کر ان کو اپنی قوم سے دور رکھا ہوا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اس ناانصافی کا ازالہ کون کرے گا؟۔واضح رہے کہ عمران خان کو 5 اگست 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف سائفر، توشہ خانہ سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔
بانی کی ضمانتوں کی منظوری بڑی اخلاقی و قانونی فتح ہے، ترجمان پی ٹی آئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
