اللہ کا شکر ہے میں پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی میں نہیں ہوں، شاندانہ گلزار

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میں سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی میں نہیں ہوں، میں پارلیمانی کمیٹی میں ہوں اور بانی کا جو فیصلہ آتا ہے اسے قبول کرتے ہیں۔ا یک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ کھمبا الیکشن تھا، جن لوگوں کو کوئی جانتا تک نہ تھا وہ بانی کے نام پر اسمبلی میں آئے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، محمود اچکزئی کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بانی نے اس سے قبل بنایا تھا دفاع کرسکے، پاکستان اور آئین کے حق میں کوئی تو بولے، اگر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کردیا ہے تو اس پر اتنا چھوٹا دل کرنے کی ضرورت کیا ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس وقت عہدوں کی لڑائی کا معاملہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوگ ٹکٹوں کے لئے لڑے مرے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، جس شخص کی وجہ سے آپ ایم این اے یا سینیٹر ہیں اس کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہیے، بانی کا جو فیصلہ ہو وہ صحیح ہو غلط ہو، وقت اس کا اندازہ لگائے گا۔شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے ہمارا حق نہیں بنتا کہ اس کے خلاف جائیں، پوری پارلیمانی پارٹی کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں