وفاقی بجٹ 2025-26 کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10طلب

اسلام آباد ( آئی این پی آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا ، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بلایا جا رہا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر مہنگائی، محصولات، ترقیاتی اسکیموں، اور دفاعی اخراجات کے اہم نکات شامل ہوں گے۔دوسری جانب صدر مملکت کی منظوری سے سینیٹ کا اجلاس بھی 10 جون بروز منگل رات 9 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اسی روز بجٹ کی کاپیاں ٹیبل کی جائیں گی تاکہ ایوان بالا میں بھی بجٹ پر بحث کا آغاز ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں