صبا فیصل کی عید کی خوشیوں سے بڑی بہو پھر سے دور

کراچی (آئی این پی) معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل اور چھوٹی بہو نشا طلعت کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔صبا فیصل اپنی بیٹی اور دونوں بیٹوں کی شادی کرچکی ہیں جن میں سے انکی اپنی بڑی بہو سے زیادہ نہیں بنتی بلکہ ماضی میں سوشل میڈیا پر لڑائی بھی ہوچکی ہے۔صبا فیصل نے رواں سال عید الاضحی کے دوسرے دن اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں پورے خاندان کو مدعو کیا اور یادگار ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔صبا فیصل نے اسی دن بیٹی اور چھوٹی بہو کے ساتھ لی گئیں تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔اگرچہ ان تصاویر کو فینز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن کمنٹ سیکشن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین انکی بڑی بہو نیہا کی غیر موجودگی کے بارے میں بھی سوال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں