اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی، ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا، عمرایوب

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اوراپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی، ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس اور ایوان صدر کا بجٹ بڑھا دیا گیا۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی۔ خود کیلئے دودھ کی نہریں اور سرکاری ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔عمرایوب نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوزکرگئی ہے، ہمارے دور میں پٹرولیم لیوی 20 روپے تھی، آدھے سے زیادہ بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا۔ بجٹ فیل ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190پانڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہ ہونے پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے شدید تشویش کا اظہار کیا، کہا اس ملک میں کوئی قانون نہیں، یہاں سرمایہ کاری کون کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں