کوئٹہ(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن ریلوے عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں نئے نصب شدہ 29 جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم اور ریلوے آفیسر کلب میں جم سینٹر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بزنس کلاس ویٹنگ روم کو عام مسافروں کے لئے بھی استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے۔
پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ،حنیف عباسی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
