سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی )فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ بار نے 7 مئی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ لاہورہائیکورٹ بارکی جانب سے دائردرخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دے،سپریم کورٹ کا 7 مئی کا فیصلہ آئین اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانا آرٹیکل 10A اور 175(3) کے خلاف ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل اوراپیل کا حق نہیں،فوجی عدالتوں میں منصفانہ سماعت بھی ممکن نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ بارکی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ تاریخ میں کبھی عام شہریوں پر فوجی عدالتوں کا اطلاق نہیں ہوا،درخواست میں سپریم کورٹ کے دو ججز کی اقلیتی رائے کا بھی حوالہ دیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں