اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، عالمی فورم پر بات کروں گا۔اسرئیل کے ایران پر حملے سے متعلق خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران ہمارا بھائی ہے، ہمارے ایران سے دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کی کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی فورم پر بات کروں گا، اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں قتل عام پر تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا، عالمی فورم پر بات کروں گا: خواجہ آصف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
