ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹا کرینگے ،ان کی کشمیر پر طویل عرصہ سے دشمنی ہے،صدرٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک بل پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا ، دونوں ملک جوہری جنگ کی طرف بڑھنے والے تھے لیکن میں نے انہیں روکا ، میں نے دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کو فون کیا ، ان سے بات کی اور کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہمارے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے فون کالز اور تجارت کے ذریعے اس جنگ کو روکا ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹا کریں گے ، ان کی کشمیر پر طویل عرصے سے دشمنی ہے ، میں نے ان سے کہا کہ میں آپکا ثالث بنوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں