اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ادھر ادھر سے قرض لے کر زرمبادلہ زخائر کو بڑھایا گیا، قرضے لیکر ترقی اور معاشی اشارے دکھانا جعل سازی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا پچھلے سال بھی مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے گئے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کی ایل سیز نہیں کھل رہیں، قرضے لیکر ترقی اور معاشی اشارے دکھانا جعل سازی ہے، ہمارے دور میں 7 فیصد گروتھ تھی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پیدائشی طور پر ہی متنازع ہوگیا ہے، بجٹ اعدادوشمار کی ہیرا پھیری ہے، حکومت اس مضمون میں فیل ہوگئی۔شبلی فراز کا کہناتھا کہ ترقی کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، ترقی ہوگی تو لوگوں کو روزگار بھی ملے گا معیشت کا پھیلا ﺅہوگا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔سینیٹر شبلی فراز نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت بھی کی ہے، بلا جواز حملہ ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسا بھارت نے پاکستان پر کیا تھا، اسرائیلی حملے سے دنیا اور علاقے میں اثرات پڑیں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ادھر ادھر سے قرض لے کر زرمبادلہ زخائر کو بڑھایا گیا،سینٹر شبلی فراز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
