لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا تے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے۔میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کر کے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے۔کرکٹ شائقین کو 6 ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کوچنگ شروع کی، اس وقت پاکستان میں کوچنگ کلچر نہیں تھا۔ 2003 میں این سی اے اسٹارٹ کی اور 2007 تک اس کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں لاکھڑا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل سابق کرکٹر سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن اور قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی، عاقب جاوید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
