خواجہ آصف کے بیان پر بھارت میں ہلچل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے “ہمارے سائبر جنگجوں نے کمال کر دکھایا”۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دورانوزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ اسٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ 8 مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔ بعدازاں انٹطامیہ نے میچ رکوادیا تھا اور اسٹیڈیم سے لوگوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے باوجود نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ دوسری جانب بھارت نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرکے ناکام حملے کی کوشش کی تھی، جس میں متعدد بیگناہ افراد شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں