آئی ایم ایف شرائط، ایف بی آر کا ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے بتایا کہ انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پڑتے، سگریٹ، سیمنٹ، پولٹری، مشروبات، کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی نگرانی بڑھائی جا رہی ہے، ٹوبیکو سیکٹر کی پیداوار اور سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کے کارخانوں کی نگرانی ہوگی، شوگر سیکٹر میں پیداوار کی نگرانی بہتر بنانے سے ٹیکس ریونیو میں 39 ارب روپے اضافہ ہوا، چینی کے شعبے میں پیداوار کی انڈر رپورٹنگ ہو رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بھی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیلز ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 5 فیصد کے مساوی تک لے جایا جائے گا۔ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ انفورسمنٹ اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، نئے مالی سال 14 ہزار 131 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں 389 ارب روپے کے انفورسمنٹ اقدامات شامل ہیں جبکہ 312 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں