پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قراردیدیا گیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی جھنڈے اور پاکستان کے پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان فیک نیوز ہے،پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
پاکستان کے امریکا کو اسرائیل کیخلاف ردعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بے بنیاد ہے،جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔